چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مردم شماری کے حوالے سے تحریک التواء کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد کر دیا

جمعرات 16 فروری 2017 18:19

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مردم شماری کے حوالے سے تحریک التواء ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مردم شماری کے حوالے سے چھوٹے صوبوں کے تحفظات سے متعلق تحریک التواء کا معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد کر دیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میر کبیر شاہی کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی شامل تھا جس پر محرک نے اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے معاملہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ وہ سینیٹر صالح شاہ، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، سینیٹر سسی پلیجو، سینیٹر میر کبیر شاہی، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر عثمان کاکڑ، سینیٹر اعظم موسیٰ خیل، سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور سینیٹر الیاس احمد بلور کو بھی کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کریں اور ان کے تحفظات ریکارڈ کر کے رپورٹ ایوان میں پیش کریں۔