وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 16 فروری 2017 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے 26 مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. عدالت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہ ہوسکے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے کیس سے متعلق دستاویزات پیش نہ کرنے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی. عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ مقدمے میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے .عدولت نے کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر 2008 میں فریڈ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اس کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :