پاکستان امن پسند ملک ہے ،عالمی برادری خصوصاً ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہی ،قومی مفادات کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب

جمعرات 16 فروری 2017 17:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور وہ عالمی برادری خصوصاً ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہی تاہم حکومت پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔وہ جعمرات کو پاکستان ائروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے پاک فضائیہ کے حوالے کرنے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر دفاعی آلات کی تیاری میں خودانحصاری ہی قومی دفاع کو مضبوط بنانے کا واحد ذریعہ ہے۔وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت مستقبل میں پاک فضائیہ کو آپریشنل طیاروں خصوصاً اسکے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے پروگرام کے لئے فنڈز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کو سراہا جس کی بدولت نہ صرف ملک میں امن واستحکام قائم ہوا بلکہ پاکستان کی معیشت بھی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی مشترکہ تیاری میں تعاون فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔اپنے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کی صلاحیت کا دنیا بھر میں جدت کے چوتھے مرحلے کے لڑاکا طیاروں کی صلاحیت سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :