مانسہرہ پولیس نے ڈرائیوروں سے گاڑیاں چھیننے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 16 فروری 2017 16:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) مانسہرہ پولیس نے ڈرائیوروں سے گاڑیاں چھیننے والے بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان گاڑی کرائے پر حاصل کر کے ڈرائیور کو باندھ کر گاڑی چھین لیتے تھے، مانسہرہ کے نامی گرامی ڈینٹر اور کار لفٹروں کو پولیس نے دو دن قبل چھینی گئی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذوالفقار جدون نے ایس ایچ او سٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لوہار بانڈہ کا قدیر شاہ ولد مظفر شاہ کار نمبر 8958- کو بطور ٹیکسی چلاتا تھا، 12 فروری کو رات10 بجے کے قریب 2 نوجوانوں نے مذکورہ ٹیکسی کو 150 روپے میں لاری اڈہ سے چکیاہ چوک تک کرائے پر بک کی اور ویران قبرستان کے قریب گاڑی اسلحہ کی نوک پر روک کر ڈرائیور کو اتار دیاجبکہ دیگر 2 افراد نے زبردستی قدیر شاہ سے موبائل فون سمیت 5000 روپے کی نقدی چھین لی اور گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاڑی مالک قدیر شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تو اے ایس آئی جانثار خان نے ٹھوس شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چھیننے والے گروہ کے بین الاضلاعی سرغنہ بلال گاڑی خریدنے سمیت اپنے گھر میں کٹ اینڈ ویلڈ کرنے والا دلدار ولد دوست محمد سکنہ بیلہ مترائیاں، عارف ولد فرید، ثاقب ولد اشرف ساکنان چنگر لساں نواب، امین ولد محمد زمان ہڈورہ حال ڈھوڈیال اور ڈینٹر عامر عرف زیرو ولد ارشاد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے گاڑی کے مختلف پارٹس بھی برآمد کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :