وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل سید تصور الجواد ی حالت بدستور نازک

کارکنوں کی شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے ضلعی انتظامیہ کو12گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی بلاول بھٹو زرداری ،آصف زرداری اور فریال تالپور کی حملے کی شدید مذمت

جمعرات 16 فروری 2017 16:24

مظفرآبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل سید تصور الجواد ی کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے ، گزشتہ روز قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے پر وحدت مسلمین اہل تشیع اور وحد ت مسلمین کے کارکنوں کا شہر بھر میں پہیہ جام ہڑتال کے باعث ضلعی انتظامیہ کو12گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی گئی جس پر پولیس حملہ واروں کوگرفتار کرنے میں ناکام مظاہرین کا دربار سائیں سہیلی سرکار کے باہر دھرنا آنے جانے والی ٹریفک بند مختلف سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کی جانب سے اظہار مذمت ، چیئرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری ، سابقہ سیاسی امور آزادکشمیر کی انچارج محترمہ فریال تالپور کی جانب سے شدید مذمت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آزادکشمیر پاکستان پیپلزپارٹی کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید میر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتی ہے اور کرتی رہے گی جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی دہشتگردی کا شکار ہوئی انھوں نے کہا کہ سید تصور الجوادی پر قاتلانہ حملہ، بزدلانہ ہے علامہ ایک اچھے ، معزز شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں او رہم دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب کرے جبکہ مظاہرین نے نیلم پل ، دربار سائیں سہیلی سرکار سمیت دیگر سڑکیں ٹائر جلا کر بند کردی آئی جی ، ڈی آئی جی اور کفایت حسین نقوی کے مذاکرات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملزمانوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر بھی مظاہرین نے سڑکیں بحال نہ کی یاد رہے گزشتہ روز بھی سڑکوں کے بند ہونے کے باعث دور درا زکے علاقوں سے تعلق رکھنے والے سکول کے طلبا و طالبات بجائے سکول چھٹی کی اوقات گھر پہنچنے کے شام 8بجے گھر پہنچے اہلیان مظفرآباد نے علامہ سید تصور الجوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت آزادکشمیر اور انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث حملہ واروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچایا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا سڑکیں بند کرکے عوام کی مشکلاتوں میں اضافہ نہ کریں ۔