بی ایم ڈبلیو نے ایئر بیگز میں نقائص کی نشاندہی پر چین سے ساڑھے 41 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں

جمعرات 16 فروری 2017 15:24

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) جرمنی کے لگژری کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے ایئر بیگز میں نقائص کی نشاندہی پر چین سے اپنی ساڑھے 41 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں۔

(جاری ہے)

بی ایم ڈبلیو کے مطابق انہوں نے جنوری تا دسمبر 2012ء کے دوران اپنے چینی پلانٹ میں 7685 گاڑیاں بنائیں جن میں ساڑھے 41 ہزار گاڑیاں ان کے ایئر بیگز کے گیس جنریٹر میں نقائص کی وجہ سے واپس منگوائی ہیں جو تمام چین میں فروخت ہوئی تھیں۔ کمپنی نے گذشتہ سال دسمبر میں چین میں درآمد کی گئی اپنی 220,000 گاڑیاں بھی واپس منگوائیں تھیں، ان کے ایئر بیگز میں بھی نقص تھا۔

متعلقہ عنوان :