Live Updates

دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہیں،ملک کا وزیراعظم قوم کے پیسے کا امین ہوتا ہے،پہلی بار طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی،جائیداد ان کی ہے ہمیں کہا جارہا ہے دستاویزات لے کر آئیں،ملک کا سربراہ ایماندار نہیں تو وہ وزیراعظم رہنے کا حق کھودیتا ہے،اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل میں منی ٹریل ہے،نوازشریف اور بچوں نے قطری کی پہلے کوئی بات نہیں کی،چیئرمین نیب اور ایف بی آر کے پاس منی ٹریل موجود ہے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 15:18

دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہیں،ملک کا وزیراعظم قوم کے پیسے کا امین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہیں،ملک کا وزیراعظم قوم کے پیسے کا امین ہوتا ہے،پہلی بار طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی،جائیداد ان کی ہے ہمیں کہا جارہا ہے دستاویزات لے کر آئیں،ملک کا سربراہ ایماندار نہیں تو وہ وزیراعظم رہنے کا حق کھودیتا ہے،اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل میں منی ٹریل ہے،نوازشریف اور بچوں نے قطری کی پہلے کوئی بات نہیں کی،چیئرمین نیب اور ایف بی آر کے پاس منی ٹریل موجود ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ وکلاء نے کوشش کی یہ کیس عدالت نہ سنے،وکلاء نے کوشش کی ہے پانامہ کیس اداروں کو بھیجا جائے،تیسرے وکیل نے کہا سپریم کورٹ یہ کیس نہیں سن سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیراعظم قوم کے پیسے کا امین ہوتا ہے،جھوٹ بولنے پر لیڈر کو استعفیٰ دینا پڑتا ہے،جو قوم زیادہ خیرات دیتی ہے وہ ٹیکس نہیں دیتی،دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہوئے ہیں،وکلاء نے کہا پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنا کوئی بڑی بات نہیں۔

عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اور بچوں نے قطری کی پہلے کوئی بات نہیں کی،عدالت نے کہا قطری خط ایک کہانی ہے،عدالت نے چیئرمین نیب اور چیئر مین ایف بی آر کو طلب کیا ہے،چیئرمین نیب اور ایف بی آر کے پاس منی ٹریل موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ قطری کیلئے آج عدالت نے کہا نی کا لفظ استعمال کیا،وکیل آئی سی آئی جے کے دستاویزات کو طلب کیا ہے،2016کے انٹرویو حسین نواز فلیٹ کی ملکیت تسلیم کرتے ہیں،تین روز میں عدالتی کارروائی ختم ہوجائے گی،پہلی بار طاقتور شخص کی تلاشی ہوئی۔

عمران خان نے کہاکہ ملک کا سربراہ ایماندار نہیں تو وہ وزیراعظم رہنے کا حق کھودیتا ہے،اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہی اصل میں منی ٹریل ہے،پہلے کہا جارہا تھا مریم نواز ٹرسٹی ہیں مالک نہیں ہیں،جائیداد ان کی ہے ہمیں کہا جارہا ہے دستاویزات لے کر آئیں،آج نئی بات سامنے آئی کہ مریم صرف چار ماہ کیلئے ٹرسٹی تھیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کے وزیراعظم کی تلاشی سے بڑا اچھا پیغام گیا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات