ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانی ڈپورٹ،سیالکوٹ ائر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

جمعرات 16 فروری 2017 15:16

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانی ڈپورٹ،سیالکوٹ ائر پورٹ پر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 پاکستانی ڈپورٹ،سیالکوٹ ائر پورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترک حکومت نے وہاں پر غیر قانونی طور پر مقیم سلیم رضا ،نبیل احمد،محمد سلیم،محمد توصیف ،خانزادہ عبدالعزیز،محمد ارسلان ،محمد رضوان،یاسر علی،اور عبدالقیوم کو گرفتار کر کے ائیر عریبیہ کی فلائٹ جی 9551 کے ذریعے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بجھوایا جہاں پر ایف آئی اے حکام نے تمام افراد کو حراست میں لے کر گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے ڈپورٹ ہونے والے افراد کے مطابق وہ ایجنٹوں کو بھاری رقوم دے کر ایران اور وہاں سے ترکی میں داخل ہوئے ایف آئی اے انسانی دھندہ میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :