Live Updates

تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں کیس رکوانے کیلئے عدالتوں میں بھاگ رہی ہے،دانیال عزیز

جمعرات 16 فروری 2017 15:16

تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں کیس رکوانے کیلئے عدالتوں میں بھاگ رہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں کیس رکوانے کیلئے عدالتوں میں بھاگ رہی ہے،حسین نواز قانون کے مطابق پاکستان میں ٹیکس دہندہ نہیں،عمران خان نوازشریف کے خاندان کے خلاف میڈیا ٹرائل کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت تحریک انصاف سے ثبوت مانگ مانگ کر تھک چکی ہے،اقتدار میں آنے کیلئے عمران خان کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور ووٹ لینا ہوں گے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ ہمارے وکلاء عدالت کے ہر سوال کا جواب دے رہے ہیں،قانون کے تحت 6ماہ سے زائد بیرون ملک رہنے والا ٹیکس سے مبرا ہوتا ہے،حسین نواز قانون کے مطابق پاکستان میں ٹیکس دہندہ نہیں،حسن،حسین نواز جلاوطنی کے بعد سے بیرون ملک روزگار کمارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عدالت میں جن دستاویزات پر سماعت ہورہی ہے،عدالت نے کہا تھا کہ عمران خان کی طرف سے دیئے گئے کاغذات ثبوت نہیں،تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں کیس رکوانے کیلئے عدالتوں میں بھاگ رہی ہے،عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی کیس موجود ہے۔

دانیال عزیز نے کہاکہ خان صاحب اقتدار میں آنے کے چور دروازے بند ہوچکے ہیں،فیصلہ عوام کرتے ہیں،عمران خان نوازشریف کے خاندان کے خلاف میڈیا ٹرائل کی کوشش کر رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عدالت تحریک انصاف سے ثبوت مانگ مانگ کر تھک چکی ہے،حکومتی پالیسیوں کے باعث پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے،اقتدار میں آنے کیلئے عمران خان کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور ووٹ لینا ہوں گے،پشاور دھماکے کے باوجود عمران خان نے صوبے کے عوام سے اظہار ہمدردی نہیں کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات