سیاسی تعصب نہیں، انصاف کی بات کرتے ہیں، عدالتی فیصلے سے کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا،سراج الحق

کرپٹ مافیا کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیوں میں جکڑا ہوا ہے ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 فروری 2017 14:55

سیاسی تعصب نہیں، انصاف کی بات کرتے ہیں، عدالتی فیصلے سے کرپٹ مافیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم سیاسی تعصب نہیں، انصاف کی بات کرتے ہیں،عدالتی فیصلے سے کرپٹ مافیا کا احتساب ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے نت نئے طریقے حکمرانوں نے ایجاد کئے، پاناما اسکینڈل میں جن کے نام آئے ان سب کا احتساب چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کرپٹ مافیا کی وجہ سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہتھکڑیوں میں جکڑا ہواہے۔ وزیر خزانہ خود کہتے ہیں کہ غریب باہر مزدوری کرکے 18 بلین ڈالرملک میں بھیجتے ہیں جبکہ یہاں سے اشرافیہ ملک لوٹ کر باہر بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی دہشت گردوں سے نمٹنا ہوگا، چور آج کا ہو یا کل کا، سب کا احتساب چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :