سوڈان، عالمی اسلامی خواتین کانفرنس میں فلسطینی وفد کی شرکت

فلسطین اور برما کی خواتین پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت فلسطینی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کو جیسے سنگین جرائم کا سامنا ہے ،دنیا کے کسی دوسرے خطے میں اس کی مثال نہیں ملتی،اسماء قلاوون

جمعرات 16 فروری 2017 14:28

سوڈان، عالمی اسلامی خواتین کانفرنس میں فلسطینی وفد کی شرکت
خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2017ء) سوڈان کی میزبانی میں ہونیوالی اسلامی ممالک کی خواتین کی عالمی فیڈریشن کی ساتویں سالانہ کانفرنس میں فلسطینی خواتین کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق خرطوم میں ہونیوالی عالمی اسلامی خواتین کانفرنس میں 36 ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے سوڈان کے نائب صدر حسبو محمد عبدالرحمان نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں دنیا بھر میں مسلمان خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں دنیا بھر میں مظلوم مسلمان اقوام بالخصوص فلسطین اور برما کی خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مہم کی مندوب ’اسماء قلاوون‘ نے فلسطینی خواتین کو صہیونی ریاست کی طرف سے درپیش جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے اور فلسطینی خواتین کی نصرت کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کو جس طرح کے سنگین جرائم کا سامنا ہے دنیا کے کسی دوسرے خطے میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ قابض صہیونی فورسز فلسطینی خواتین پرظلم کے بدترین پہاڑ توڑ رہے ہیں۔کانفرنس میں چاڈ، سوڈان، یوگنڈا اور کیمرون کے وزرا ء نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :