سی ٹی ڈی نے لاہور حملے کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کر دی

مبینہ سہولت کار کی اطلاع دیے پر دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 14:13

سی ٹی ڈی نے لاہور حملے کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : محکمہ انسداد دہشتگردی نے لاہور دھماکے کے مبینہ سہولت کار کی تصویر جاری کر دی ہے ۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سہولت کار سے متعلق اطلاع دینے پر 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کے سہولت کار کی اطلاع اس نمبر 080011111  پر دی جائے۔ یاد رہے کہ سانحہ چئیرنگ کراس میں 13 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :