Live Updates

تحریک انصاف میں دھڑے بندیا ں عمران خان کی وجہ سے ہیں،راجہ شوکت عزیز بھٹی

جمعرات 16 فروری 2017 13:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں دھڑے بندیا ں عمران خان کی وجہ سے ہیں۔عمران خان کی آمریت کی وجہ سے تحریک انصاف میں انتشار بڑھ رہا ہے ۔یہ جماعت تیزی سے تقسیم ہورہی ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے ۔حکومت جانے کا خواب دیکھنے والوں کوآئندہ بھی مایوسی ہوگی۔

عمران خان کے دھرنے نے ان کے لئے مشکلات پیدا کیں۔

(جاری ہے)

درحقیقت دھرنادینے والوں نی12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے ،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔ 126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے گھر وں کو لوٹ چکے اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت آج بھی قائم و دائم ہے آج ساری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ،قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات