7 سالہ بچی کا نوکری کے لیے گوگل کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 16 فروری 2017 12:36

7 سالہ بچی کا نوکری کے لیے گوگل کو لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر مقبول
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2017ء) : 7 سالہ لڑکی نے نوکری کے لیے گوگل کو خط لکھ دیا جسے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی رہائشی ایک 7 سالہ بچی نے گوگل کے سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کو نوکری کے لیے درخواست لکھی۔ جس پر سندر پرچائی نے 7 سالہ بچی کے اس عزم کو سراہتے ہوئے اسے جواب دیا کہ اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگو اور ان کو پورا کرنے کے لیےمزید محنت کرو۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جواب میں 7 سالہ بچی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے اسکول ختم کرنے کے بعد گوگل میں نوکری کے لیے اپلائی کرنے کی درخواست دی۔ 7 سالہ بچی نے اپنی درخواست میں اپنی قابلیت سے متعلق بھی آگاہ کیا ۔ سوشل میڈیا پر اس 7 سالہ بچی کی گوگل کے سی ای او کو لکھی گئی یہ درخواست وائرل ہو گئی ہے جبکہ صارفین نے گوگل کے سی ای او کو بھی اس بات پر سراہا ہے کہ انہوں نے بچی کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :