چینی موٹر ساز کمپنی شنگھائی جی ایم 161281گاڑیاں واپس منگوائے گی

متاثرہ گاڑیاں گئیرشفٹ کے مسئلے کی وجہ سے واپس منگوائی جارہی ہیں

جمعرات 16 فروری 2017 12:41

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 فروری2017ء) شنگھائی جی ایم آٹو موٹیو کمپنی گیئرشپ کے نقص کی وجہ سے چین میں 161281گاڑیاں واپس منگوائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات ملک کے سب سے بڑے کوالٹی واش ڈاگ نے بتائی ہے،اس واپسی میں جو 28فروری سے شروع ہوگی،12نومبر 2014اور 17دسمبر2016کے درمیان تیار کی جانے والی 139168بیوک ایکسل،پانچ جولائی2016اور 17دسمبر2016کے درمیان تیار کی جانے والی 187شیورلیٹ کیولائر اور 30اکتوبر2015 اور 14دسمبر2016 کے درمیان تیار کی جانے والی 3926شیور لیٹ لوا آر وائی گاڑیاں شامل ہوں گی۔

یہ بات کوالٹی سپر ویژن انسپیکشن اور کرنتینا کے عمومی محکمے کی طرف سے آن لائن اعلامیہ میں بتائی گئی ہے،متاثرہ گاڑیوں کے کلچ ماسٹر سلنڈر میں نقص زدہ آلات گئیربدلتے وقت مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں،شنگھائی جی ایم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام متاثرہ گاڑیاں چیک کرے گی اور نقص زدہ حصے بلامعاوضہ تبدیل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :