نیٹو رٴْکن ممالک کو دفاعی اخراجات میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے، امریکا

جمعرات 16 فروری 2017 11:03

نیٹو رٴْکن ممالک کو دفاعی اخراجات میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے، امریکا
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) امریکی وزیر دفاع جِم میٹس نے نیٹو اور اتحادیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اتحادی اپنے اپنے دفاعی بجٹوں میں مجموعی قومی پیداوار کا کم از کم دو فی صد حصہ دفاع کے لیے مختص نہیں کرتے توامریکا اتحاد کے بارے میں اپنے عزم میں کمی کر سکتا ہے ۔ نیٹو ہیڈکوارٹرز کے ساتھ بند کمرے کے ایک اجلاس میں، میٹس نے اتحادیوں سے کہا کہ امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پائے گا اگر آپ کے ملک امریکا کو اتحاد سے کیے گئے عہد کو پورا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، ہر رٴْکن ملک کے دارالحکومت کو چاہیئے کہ ہمارے مشترکہ دفاع کے ضمن میں اپنا حصہ ڈالے۔

میٹس نے اِس بات کی وضاحت نہیں کی آیا امریکہ 28 رٴْکن ممالک کے اتحاد کے بارے میں عزم کو کس طرح بدل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پانچ ارکان جو نیٹو کے پیمانے پر پورے اترتے ہیں، اٴْن میں یونان شامل ہے جو تقریباً 2.5 فی صد کی ادائگی کرتا ہی؛ جب کہ پولینڈ، ایسٹونیا اور برطانیہ دو فی صد سے کچھ زیادہ ادائگی کرتے ہیں۔ دوسری جانب، جرمنی 1.19 فی صد کی سطح پر پی؛ جب کہ کینڈا، اٹلی، اور اسپین بھی مقررہ حد سے نیچے ہیں۔ فرانس دو فی صد سے بھی کم ادائیگی کرتا ہے۔امریکا 3.6 فی صد اخراجات برداشت کرتا ہے۔ نیٹو کے وزراء سے بات کرتے ہوئے، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ آپ کو امریکا کی سیاسی حقیقت سے آگاہ کریںاور ٹھوس الفاظ میں اپنے ملک کے عوام کا منصفانہ مطالبہ بیان کریں۔

متعلقہ عنوان :