گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران ماربل اور گرینائٹ کی قومی برآمدات میں 55 فیصد کی کمی

جمعرات 16 فروری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران ماربل اور گرینائٹ کی قومی برآمدات میں 55 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور دوران سال 70 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 127 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کے سی ای او زاہد مقصود شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات میں کمی کے کئی اسباب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کان کنوں کے معیار زندگی میں بہتری اور ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے تاکہ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ملک کے مختلف علاقوں میں ماربل اور گرینائیٹ کی 43 کانوں کو کان کنی کے روایتی طریقوں کی بجائے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کے حوالے سے سہولیات فراہم کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں کان کنی کے شعبہ کا حصہ 0.6 فیصد ہے جبکہ شعبہ کے ویلیو ایڈیشن کاروبار کا سالانہ حجم 17 ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی کی صنعت کی ترقی اور فروغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس سے قومی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :