ایران اور عمان خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے پرعزم

جمعرات 16 فروری 2017 11:05

ایران اور عمان خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے پرعزم
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ا یران کے صدر نے یمن میں جنگ بندی اور اس ملک کے مظلوم عوام کی امداد کی غرض سے خطے کے تمام ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون میں اضافے کو ضروری قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسقط میں عمان کے شاہ سلطان قابوس کے ساتھ ملاقات میں صدر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے تاریخی نگہبان رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون خطے کے استحکام اور سلامتی میں موثر واقع ہورہا ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ خطے ممالک اپنی ذمہ داریوں کو محسوس اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔عمان کے سلطان قابوس نے اس موقع پر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات اور علاقائی تعاون کے فروغ میں تہران کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کے ملکوں کے درمیان تعلقات کا فروغ، خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :