مائیکل فِلن کے استفی کے پیچھے سابق صدر اوباما کے حامی عناصر کا ہاتھ ہے، امریکی اخبار

جمعرات 16 فروری 2017 11:05

مائیکل فِلن کے استفی کے پیچھے سابق صدر اوباما کے حامی عناصر کا ہاتھ ..
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) امریکی اخبارواشنگٹن فری بیکن نے وائٹ ہاؤس کے اندر اور باہر متعدد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیرمائیکل فِلن کے معاملے میں افشا امور کے پیچھے درحقیقت امریکی ایف بی آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں سابق صدر اوباما کے حامی عناصر کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امریکی انتظامیہ میں اوباما کے معاونین اور ان کی ٹیم کے ضمن میں کام کرنے والے افراد کی جانب سے کئی ماہ کی تیاری کے بعد سامنے آیا ہے جس کا مقصد قومی سلامتی کے لیے ٹرمپ کے ورکنگ گروپ کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا اور ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے کو برقرار رکھنا ہے۔

جہاں تک ٹرمپ کی سکیورٹی ٹیم کو ناکام بنانے کی کوششوں کے منصوبہ ساز کا تعلق ہے تو ایسا نظر آتا ہے کہ وہ اوبا انتظامیہ کے سابق مشیر بن رہوڈز ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق رہوڈز ایران کے لیے "سپورٹ روم" قائم کرنے کے لیے کوشاں رہے۔

متعلقہ عنوان :