ویلنٹائن ڈے تو چلا گیا۔ اب آنے والا ہے وائٹ ڈے اور بلیک ڈے۔ کنوارے بلیک ڈے پر ماتم کریں گے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 فروری 2017 23:46

ویلنٹائن ڈے تو چلا گیا۔ اب آنے والا ہے وائٹ ڈے اور بلیک ڈے۔ کنوارے بلیک ..

ویلنٹائن ڈے کو محبت کا تہوار کہا جاتا ہے۔ ساری دنیا میں جوڑے اس دن ایک دوسرے کو تحفے دیتے ہیں لیکن جنوبی کوریا  ، جاپان اور کچھ دوسرے ممالک میں ویلنٹائن ڈے پر تحفہ  اور چاکلیٹ دینے کی ذمہ داری خواتین کی  ہوتی ہے۔جنوبی کوریا ، جاپان،ویت نام، تائیوان اور چین میں ویلٹائن ڈے کے ٹھیک ایک ماہ بعد14مارچ کو  وائٹ ڈے (White Day) منایا جاتا ہے۔اس دن تحفے اور چاکلیٹ  دینے کی ذمہ داری اُن مردوں کی ہوتی ہے جو ویلنٹائن ڈے پر تحفے اور چاکلیٹ وصول کر چکے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)


وائٹ ڈے کے ایک ماہ بعد یعنی 14اپریل کو بھی ایک تہوار بلیک ڈے (Black Day) کے نام سے منایا جاتا ہے۔بلیک ڈے جنوبی کوریا میں غیر سرکاری تہوار کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔ اس دن ایسے تمام کنوارے جنہیں ویلنٹائن ڈے یا وائٹ ڈے پر  تحفہ نہ ملا ہو جمع ہوتے ہیں۔ یہ کنوارے سیاہ رنگ کی ایک مخصوص ڈش جسے Jajangmyeon کھاتے ہیں۔ کھانا کھانے کے ساتھ ساتھ کنوارے  تحفے یا کسی کا ساتھ  نہ ملنے پر اپنی قسمت کو بھی روتے ہیں۔
بڑے بڑے کاروباری ادارے جو ویلنٹائن ڈے اور وائٹ ڈے کو کیشن کراتے ہیں وہ بلیک ڈے کو بھی کیش کرا لیتے ہیں۔ وہ اس دن  مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں ۔ ان تقریبات میں Jajangmyeon کھانے کے مقابلے اور شاپنگ فیسٹیول شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :