کازیرانگا نیشنل پارک ، بھارت کے گارڈ تین سالوں میں گینڈوں کو بچانے کے لیے 50 شکاریوں کو شکار کر چکے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 15 فروری 2017 23:44

کازیرانگا نیشنل پارک  ، بھارت کے  گارڈ تین سالوں میں گینڈوں کو بچانے ..
کازیرانگا نیشنل پارک، آسام، بھارت میں گینڈوں کی شکاریوں سے حفاظت کے لیے انتہائی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔ اس پارک کی سیکورٹی گارڈ کو کھلی چھوٹ ہے کہ گینڈوں کے شکاریوں کو دیکھتے ہی گولی مار دیں، جس کے لیے سیکورٹی گارڈز کو قانونی تحفظات بھی حاصل ہیں۔پارک کے گارڈ پچھلے تین سالوں میں 50 مبینہ شکاریوں کو ہلاک کر چکے  ہیں اس کے برعکس اس عرصے میں شکار ہونے والے گینڈوں کی تعداد مرنے والے شکاریوں کی تعداد سے کہیں کم ہے۔

(جاری ہے)


ایک صدی پہلے جب یہ نیشنل پارک بنایا گیا تھا تب یہاں چند گینڈے ہی تھے۔ اب یہاں سخت سیکورٹی اقدامات کے باعث 2400 سے زیادہ گینڈے ہیں جو ساری دنیا کے گیندوں کا دو تہائی ہیں۔
ان گینڈوں کے سینگ چین اور تائیوان میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ گینڈے کے 100گرام  سینگ کی قیمت 6ہزار ڈالر ہوتی ہے ، جو اسے سونے سے بھی زیادہ قیمتی بناتی ہے۔ گینڈے کے سینگوں کو نام نہاد معجزاتی دوائیوں کے بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جن سے کینسر سے لیکر مردانہ کمزوری کا علاج ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :