سیالکوٹ ، لاری اڈہ سے گولیوں سے بھرے 2تھیلے برآمد، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

بدھ 15 فروری 2017 23:40

سیالکوٹ ، لاری اڈہ سے گولیوں سے بھرے 2تھیلے برآمد، ملزمان کی گرفتاری ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء)سیالکوٹ کے لاری اڈہ سے گولیوں سے بھرے 2تھیلے برآمدہوئے ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ۔ذرائع کے مطابق بدھ کے روزسیالکوٹ کے لاری اڈے سے گولیوں سے بھرے دوتھیلے برآمدہوئے ۔

(جاری ہے)

تھیلوں سے تین ہزارگولیاں برآمدہوئیں۔پولیس نے لاری اڈے پرایک مشکوک شخص کوروکاتووہ تھیلے چھوڑکرفرارہوا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اورملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے پولیس نے لاری اڈہ سے چارافغان باشندے گرفتارکرلئے ہیں۔