مشرق وسطی کے تنازعے کا دو ریاستی حل واحد راستہ نہیں،امن معاہدہ آخرکار فلسطینیوں اور اسرائیل کو خود ہی طے کرنا ہو گا،

اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تحمل سے کام لے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 15 فروری 2017 23:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے تنازعے کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ نہیں ہے، امن معاہدہ آخرکار فلسطینیوں اور اسرائیل کو خود ہی طے کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ تاہم امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تحمل سے کام لینے کے لیے بھی کہا۔ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسا ہو لیکن اس حوالے سے ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔