تما م سر کا ر ی ہسپتا لو ں اور بنیادی مر اکز صحت سمیت ڈسپنسر یو ں کی فا رمیسی کو 24 گھنٹے کیلئے فعا ل کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر ملتان

بدھ 15 فروری 2017 22:50

ملتان ۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) قائمقا م کمشنر ملتا ن ڈو یژن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ میڈ یسن مینو فیکچر ز اور میڈ یکل سٹو ر مالکا ن کی ہڑتا ل انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کے مترا دف ہے ۔حکو مت نے ڈر گ ایکٹ سٹیک ہو لڈر ز کی مشاور ت کے بعد عوام کی سہو لت کیلئے نا فذ کیا ۔ہڑ تا ل کے با عث عو ام کو ادویا ت کی فرا ہمی کیلئے تما م سر کا ر ی ہسپتا لو ں اور بنیادی مر اکز صحت سمیت ڈسپنسر یو ں کی فا رمیسی کو 24 گھنٹے کیلئے فعا ل کر دیا گیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ مطا لبا ت کے حق میں احتجا ج کیمسٹ بر دا ری کا حق ہے لیکن ادویا ت کی فر اہمی ر وک کر انسا نی زند گیو ںسے کھیلنا افسو سناک ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گذ شتہ روز ملتا ن انسٹیٹیو ٹ آ ف کا رڈیا لو جی میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

پرنسپل کارڈیا لو جی سنٹر ڈا کٹرا لطا ف اور ایم ایس ڈا کٹر ظفر علو ی بھی انکے ہمر اہ تھے ۔

قائمقا م کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب ڈر گ ایکٹ کے حوا لے سے کیمسٹ بر اد ری اور میڈ یسن مینوفیکچر نگ کمپنیو ں سے مذ کرا ت کررہی ہے۔تما م سٹیک ہو لڈر سے اپیل کی ہے کہ نشتر ہسپتال ،چلڈر ن ہسپتا ل سمیت بڑے سر کا ری ہسپتا لو ں کے سامنے قا ئم میڈ یکل سٹو ر کھو لے جا ئیں تا کہ عو ام اور مریضو ں کو ادویا ت دستیا ب ہو سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ سر کا ر ی ہسپتا لو ں میں ادویا ت کا وافر سٹاک موجود ہے اور آ پر یشن کے شیڈ ول میں کو ئی رکا وٹ نہیں آ ئی ۔سر کا ر ی ہسپتا لوں کے فا ر میسی منیجر زکو سختی سے ہد ایت کی گئی ہے انسا نی زندگی بچانے وا لی ادویا ت کی ہر ممکن دستیا بی ممکن بنا ئی جا ئے ۔ اس موقع پر نا د ر چٹھہ نے بتا یا کہ لو دھر اں ، وہا ڑ ی اور خانیوال میں بھی تمام ہسپتا لو ں کو ریڈ الر ٹ کر دیا گیا ہے اور ایم ایس صا حبا ن کو ہد ایت کی گئی ہے کہ ادویات کی مر یضو ں تک فرا ہمی کے فو ر ی اقداما ت کئے جا ئیں ۔بعد از اں میڈ یکل سپرنٹنڈ نٹ ڈا کٹر ظفر علو ی نے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کار ڈیا لو جی سنٹر میں عار ضہ قلب کی تما م ادویا ت اور انجکشن موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :