لاڑکانہ ڈویژن مین پودے لگا کر گرین بنائیں۔ غلام عباس بلوچ

بدھ 15 فروری 2017 22:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) کمشنر سکھر و لاڑکانہ ڈویژن غلام عباس بلوچ نے ڈویزنل اور ڈسٹرکٹ سربراہان پر زور دیا ہے کہ وہ ڈویژن میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر لاڑکانہ کو گرین بنائیں کیونکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کمشنر نے مزید کہا کہ اسکولوں، اسپتالوں، آفیسوں اور روڈوں کے دونوں اطراف پودے لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے معزز شہریوں، این جی اوز اور پریس کے نمائندوں سے پایل کی کہ وہ بھی اس شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ لاڑکانہ کو گرین بنایا جاسکے۔ اس موقع پر میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ وہ اور یونین کمیٹیز کے چیئرمین اس مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کو گرین بنانے کے ساتھ ساتھ صاف رکھا جائے گا تاکہ لاڑکانہ کے لوگوں کو کسی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو، محکمہ ایریگیشن، واپڈا، تعلیم، صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔