حکومت سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہی ہے۔ معاون خصوصی

بدھ 15 فروری 2017 22:50

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) حکومت سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دے رہی ہے تاکہ نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کرسکیں اور قومی کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور چیئرمین اسٹیوٹا انجنیئر عبدالسلام تھیم نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لاڑکانہ میں کینٹین اور کارپارکنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ محنت کریں اور اپنی تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔ انہوٴْں نے کہا کہ یہاں وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر آیا ہوں اور لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع کا دورہ کر چکا ہوں اور ایسی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی خواہش ہے کہ بنیادی سہولیات عوام کو ان کے دروازے پر فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی اور چیئرمین اسٹیوٹا نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں شیلڈز، میڈل اور سرٹیفکٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :