کوئٹہ کیخلاف میچ میں سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے آئوٹ، محمد عرفان اور آصف علی شامل

بدھ 15 فروری 2017 22:32

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان پی ایس ایل کے میچ کیلئے ٹاس ہو چکا ہے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں میں 2، 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے محمدعرفان اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعید اجمل کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد عرفان کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈیٹرز میں دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ محموداللہ اورعمرگل آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا جاچکا ہے جبکہ محمد عرفان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔۔

متعلقہ عنوان :