2024 یورو فٹبال؛ ترکی میزبانی کا امیدوار بنے گا

7 برس بعد شیڈول علاقائی ٹورنامنٹ کی میزبانی پانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،ترک فٹبال حکام

بدھ 15 فروری 2017 22:32

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) ترکی نے یورو فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کیلیے میزبانی بڈ دیے جانے کی تصدیق کردی۔ترک فٹبال حکام نے بدھ کو کہا ہے کہ ہم 7 برس بعد شیڈول علاقائی ٹورنامنٹ کی میزبانی پانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،اس ایڈیشن کیلیے ترکی کے بڈ میں شامل ہونے کا اعلان ترکش فٹبال فیڈریشن ( ٹی ایف ایف ) کے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر کھیل عاکف کیگاتے کلیس اور فیڈریشن چیف یلدرم ڈیمورینن نے مشترکہ طور پر کیا۔

(جاری ہے)

ترک فٹبال چیف یلدرم نے کہا کہ یوئیفا کو اس حوالے سے باضابطہ بڈ 2 مارچ کو پیش کی جائے گی، ترکی کے علاوہ جرمنی بھی بڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :