سپورٹس ڈیسک*

ویلنٹائن ڈے پرکوہلی کا انوشکا کوپیغام گزشتہ برس ویرات اورانوشکا کے تعلقات خراب ہوگئے تھے جس پرسلمان خان نے دونوں کے درمیان صلح کرادی تھی

بدھ 15 فروری 2017 22:32

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی دوست اوربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کوویلنٹائن ڈے پر پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کوویلنٹائن ڈے پر خوبصورت انداز میں پیغام بھیجا ہے، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ ’’ ہر دن ویلنٹائن ڈے ہوسکتاہے اگر آپ ایسا چاہو تو، آپ نے میرے لیے ہردن ایک جیسا بنادیا ہے‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے تعلقات خراب ہوگئے تھے جس سے نوبت علیحدگی تک آگئی تھی تاہم بعد میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے دونوں کے درمیان صلح کرادی تھی۔۔