پشاور(آن لائن) وزیراعلیٰ کے مشیرمواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان نے کہاہے کہ لاہور کے شاہی خاندان کی چوری ثابت ہوچکی ہے سپریم کورٹ کے باہراخلاقیات کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں چوری سے توجہ ہٹانے اور صفائیاں پیش کرنے کیلئے نااہل درباریوں کی ٹیم ملک بھرمیں عوام کوبے وقوف بنانے میں کوشاں ہے مگر لوگ ہر جگہ قطری شہزادے اور قطری خط کے طعنوں سے ان کا مذاق اڑاتے ہیںوہ ہریپورگرلزپائلٹ سکول و کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے یہ تعلیمی سکیم اے ڈی پی فنڈ کے تحت 17 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے جبکہ اس موقع پرسابق وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان اور بعض دیگر سیاسی زعماء نے بھی خطاب کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے اور اداروں کی مضبوطی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اکبرایوب خان نے کہا کہ ہم عوام کے اعتماد اور احسانوں کابدلہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کرکے چکا رہے ہیں ہزارہ کے 22صوبائی حلقوں میں پی کے پچاس کے ترقیاتی کام سرفہرست ہیں 1122ایمرجنسی سروس کاآغازہوچکا ماضی کے نااہل نمائندے کی وجہ سے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ضائع ہوئے مگراب یہاں ترقی اور اصلاحات کا نیا دور شروع ہو چکا ہے پرائمری تک قرآن پاک کی تعلیم ناظرہ اورمیٹرک تک ترجمہ لازمی ہوگیا نیا بلدیاتی نظام پاکستان تحریک انصاف کاکارنامہ ہے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ہرنشست پرمضبوط امیدوارمیدان میں لیکرآئے گی پورے صوبے میں ہریپورپائلٹ سکول کا معیار دوسرے نمبرپرہے جہاں طالبات کوتمام ترسہولیات ایک چھت تلے مہیاہونگی مشیرمواصلات وتعمیرات نے کہاکہ ہمیں وزارتوں کاشوق نہیں اپنے حلقہ کی خدمت پوری تندہی سے کررہاہوں سترہ کروڑکی لاگت سے جدیدسہولیات سے آراستہ گرلزپائلٹ سکول سے ہری پورمیں علمی ترقی کا نیاباب روشن ہوگامخالفین کوترقیاتی کاموں سے اپنی شکست واضح نظرآرہی ہے بدقسمتی سے سابقہ دورمیں نااہل لوگ اقتدارکے مزے لوٹتے رہے اورعوامی مسائل حل کرنے کے بجائے نوکریاں فروخت کی جاتی رہیں افسوس کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ضلع ہری پورکے لئے کوئی خاطرخواہ فنڈزفراہم نہیں کیے گئے صوابی میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کااعلان کیاگیانااہل نمائندے عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے پانچ کروڑروپے کی لاگت سے شہری آبادی کے لئے قبرستان کی اراضی خریدی جارہی ہے بائی پاس کی تعمیر سے ہری پورمیں مواصلاتی انقلاب رونما ہوگااورایک نئے شہر کی داغ بیل پڑے گی مخالفین کوہمارے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہورہے مگرابھی توآغازہے آئندہ انتخابات میں بھی مخالفین کوشکست کاسامن ہوگادریائے دوڑپر ایک ارب کی لاگت سے پانچ پل تعمیرکئے جارہے ہیں جسکے بعد یہ تمام علاقے شہرمیں شامل ہوجائیں گے فیزسیون کی تعمیرپر کام تیز کرنے کے علاوہ ضلع ہرپورمیں 1300 نئی فیکٹریاںقائم کی جارہی ہیں جن سے تقریباًآٹھ لاکھ لوگوں کوروزگارفراہم ہو گااسی طرح ہماری حکومت تعلیم،صحت اورکھیلوں کے شعبوں میں مزید انقلابی اقدامات بھی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے اورآئندہ انتخابات کے بعد پورے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

# * 02-17/--460

بدھ 15 فروری 2017 22:32

� �کومت پاکستان وزارت انسانی حقوق کمیشن کو فعال بنانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، رابعہ جویری آغا