لاہور، باپ بیٹا ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

بدھ 15 فروری 2017 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) کوٹ لکھپت کے علاقے میں باپ بیٹا ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹ لکھپت کے علاقے میں 28 سالہ رزاق اپنی 2سالہ بیٹی ماہ نور کے ہمراہ ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ پیچھے سے آتی ہوئی ٹرین کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹرین کا انجن دونوں باپ بیٹی کی نعشوں کو گھسیٹتا ہوا کئی گز کے فاصلے پر رکا۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹی ریلوے لائن کو عبور کررہے تھے کہ رزاق کی بے دھیانی کی وجہ سے ٹرین سر پر آپہنچی اور رزاق کو خبر تک نہ ہوئی۔ ریلوے انجن کی ٹکر سے دونوں باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے جب دونوں کی نعشیں گھر پہنچیں توعلاقے میں خوف و ہراس کے ساتھ ساتھ ایک کہرام برپا ہو گیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :