شیخوپورہ ، سلنڈر دھماکے باعث ایک محنت کش جاں بحق ، 17 افراد شدید جھلس گئے

بدھ 15 فروری 2017 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) شیخوپورہ میں سلنڈر دھماکے باعث ایک محنت کش جاں بحق جبکہ 17 افراد شدید جھلس گئے۔ مقامی ہسپتالوں میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز انہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایک محنت کش شیخوپورہ سے لاہور آتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال میں زیرعلاج 17 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

جھلسنے والے مزدور 60 سے 90 فیصد تک جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق انتہائی تشویشناک حالت میں آنے والے محنت کشوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ جھلسنے والے 17 زخمیوں کو میو ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں فرحان، عامر حسین، محمد عثمان، شہزاد، محمد ارشد، عدنان، صابر حسین، آصف، حسین، بلال، ریاست، عثمان ولد فیاض، اشرف، یاسر، عثمان ولد ابراہیم جبکہ ایک زخمی کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔ زخمیوں کا تعلق مریدکے، فاروق آباد، وزیر آباد، خاں پور، جنڈیالہ اور شیخوپورہ سے بتایا جاتا ہے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :