درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے ،موسمی تغیر درختوں اور پودوں کی افزائش کے بغیر ممکن نہیں ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سبی ملک منظور کاسی

بدھ 15 فروری 2017 22:22

سبی۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ سبی ملک منظور کاسی نے کہا ہے کہ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، موسمی تغیر درختوں اور پودوں کی افزائش کے بغیر ممکن نہیں ہے درخت لگا کر ہم صدقہ جاریہ بھی حاصل کرسکتے ہیں ،سبی جیسے گرم ترین علاقے میں درختوں کی افزائش ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین ڈے کے موقع پر شجر کاری کے سلسلے واٹر مینجمنٹ کے دفترمیں پودے لگانے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر واٹر مینجمنٹ آفیسر حاجی خرم بیگ ،ملک غلام رسول،کلیم اللہ لونی، بابو شیر محمد، شاہد عباس و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے درختوں اور پوودوں کی افزائش ناگزیر ہے درختوں کے لگانے سے ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو خوشگوار اور صاف رکھ سکتے ہیں جو ہمیں سانس لینے میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے پودوں اور درختوں کی افزائش ناگزیر ہے جس کے ذریعے ہم موسمی تغیر کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور سنت بھی ہے انہوں نے کہا کہ گرین سبی کیلئے گرین ڈے کا انعقادخوش آئند اقدام ہے شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو سبز بنانے کیلئے پودے لگائیں جو آنے والے کل میں تناور درخت بن کر لوگون کو سائے جکی فراہمی کے ساتھ آکسیجن کی فراہمی کو بھی ممکن بنائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گرین دئے کے موقع پر محکمہ زراعت کی جانب سے زمینداروں مین پودے تقسیم کرکے شجر کاری مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔