ٹرانسپورٹرز اوورلوڈنگ اور تیز رفتاری سے گریز کریں، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل

بدھ 15 فروری 2017 22:22

خضدار۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے کہاہے کہ ٹرانسپورٹس کو بتادیا ہے کہ وہ اوورلوڈنگ ،تیز رفتاری سے گریز کریں اور غیر معیاری ٹرانسپورٹ اور پرانے ٹائر استعمال کرنے کی بجائے معیاری ٹرانسپورٹس اور نئے ٹائرز کا استعمال عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور جانی خطرہ کا چیلنج درپیش نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوںنے مقامی ٹرانسپورٹس کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرٹرانسپورٹ نمائندہ بابو محمد یوسف غلامانی اور دیگر مختلف کمپنیز کے نمائندے موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعداد خان مندوخیل نے کہاکہ حالیہ دنوں میں روڈ ایکسیڈنٹ میں بے حد اضافہ ہواہے جس میں ٹرانسپورٹ کمپنیاں اور ڈرائیورز کی کوتاہی بڑا عنصر ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے ٹرانسپورٹس کے خلاف کاروائی کیاجائے جو انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔

اب ضروری ہوگیا ہے کہ ٹرانسپورٹس آر ٹی اے قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور رفتار کوکنٹرول کیا جائے تاکہ حادثات کا خاتمہ کرکے انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ اوور لوڈنگ غیر معیاری ٹرانسپورٹس اور پرانے ٹائر کے استعمال سے گریز کیا جائے مناسب سیٹس کی فٹنگ معیاری ٹرانسپورٹ اور نئے ٹائر ز کا استعمال لایا جائے ۔