خضدار،حسین وادیوں کا ضلع ہے،اس شہر کے باشندے علمی مہارت کے حامل ،مثبت تعمیری سوچ سے لبریز،اخوت بھائی چارگی اور انسانی خدمت سے سرشارلوگ ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ

بدھ 15 فروری 2017 22:22

خضدار۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ خضدار،حسین وادیوں کا ضلع ہے ۔اس شہر کے باشندے علمی مہارت کے حامل ،مثبت تعمیری سوچ سے لبریز،اخوت بھائی چارگی اور انسانی خدمت سے سرشارلوگ ہیں۔اس شہرکی تاریخ رہی ہے کہ یہاںعلمی اور فقہی تعمیرو تخلیقی سوچ کے حامل ماہر افراد پیدا ہوئے ہیں یہی وہ شہرہے جہاں رابعہ خضداری جیسی عظیم شاعرہ پیداہوئی ۔

اس شہر کی خصوصیت دیگر شہروںسے اس لئے دوبالاوممتاز ہوجاتا ہے کہ یہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کا مسکن بھی رہاہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے ساتھی صحابہ کرام رضوان اللہ مدفون ہیں ۔صحافی اس تاریخ اور خصوصیات کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ضلع کے عوام کی بھر پورترجمانی کریں یقینا خضدار کے صحافیوں نے جس طرح صحافت اور کردر و کمالات کی وجہ سے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہیں وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خضدار پریس کلب آمد کے موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ نے خضدارپریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی جنرل سیکریٹری منیر نور گرگناڑی اور پوری کابینہ کو انتخاب پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر خضدار پریس کلب کے ممبران کی اکثریت موجود تھی ۔ ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن محمدذاکر ناصربھیڈپٹی کمشنر خضدار کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ باہمی ربط ، شعور و آگاہی اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے جس سطح پر سوچ ہونی چاہئے وہ خضدار کے لوگوں موجود ہے ۔

تاریخ پر نظریں مرکوز کئے جائیں تو خضدار ضلع و شہر کے لوگ ہر مقام اور مقابلے میں لاثانی حیثیت رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خضدار کو اللہ تعالیٰ نے ایک منفرد محل و وقوع سے نواز ا ہے یہ شہر جنکشن اور مرکز ہے اس کا مستقبل بھی ترقی کے حوالے سے روشن اور تابناک ہے۔اس شہر کی خصوصیت یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین یہاں تک آئے اور انہوںنے دعوت و تبلیغ کاکام کیا ۔

یقینا یہ شہر تاریخ سے عبارت ہے ۔خضدار کے صحافیوں کی قربانی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے جنہوںنے کافی قربانیاں دی ہیں ۔ صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژں محمد ذاکر ناصر نے کہاہے کہ آج یہاں پریس کلب آکر بہت خوشی ہوئی ۔ یقینا انتظامیہ عوام اور صحافیوں کے درمیان رابطہ ایک ضروری امر ہے اور انشاء اللہ کوشش کریں گے کہ یہ رابطہ برقرار رہے اور صحافیوں کے بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کی وجہ سے خضدار کے صحافیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے امید ہے کہ وہ اسی طرح اپنے کردار کو جاری و ساری رکھیں گے۔