بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکو لورالائی سرکل کی کارروائی

عدم ادائیگی پر 12 ٹرانسفارمرز اتاردئیے گئے،متعدد گھریلو کنکشنز بھی منقطع

بدھ 15 فروری 2017 22:21

کوئٹہ۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی خصوصی ہدایات کے تحت بجلی نادہندگان کے خلاف سپرنٹنڈنگ انجینئرلورالائی سرکل رسدخان کاکڑکی نگرانی میں ایس ڈی اوموسیٰ خیل سب ڈویژن کی ٹیم اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ہمراہ مل کر میخترکے علاقوںمیں کارروائی کی جس کے دوران نادہندگان کے 12 ٹرانسفارمرز اتار دئیے گئے جبکہ اس دوران عدم ادائیگی اوربقایاجات پر متعددگھریلو صارفین کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے گئے جن کے ذمہ مجموعی طور پر لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔

(جاری ہے)

کیسکولورالائی سرکل نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے تعاون کوسراہااوران کاشکریہ ادا کیاجن کی بدولت نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان کے خلاف مہم مختلف علاقوں میں جاری ہے لہٰذاتمام نادہندہ صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادابقایاجات فوری طورپرجمع کریں بصورت دیگران کے برقی کنکشنز بلاتاخیرمنقطع کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :