سید نسیم کوثر سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان انتقال کرگئے

بدھ 15 فروری 2017 22:21

کوئٹہ۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) سید نسیم کوثر سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح 10بجے بلال مسجد ملک الف دین روڈ ادا کی جائے گی اور تدفین کاسی قبرستان میں ہوگی۔

(جاری ہے)

مرحوم سید فرخ محبوب، سید تحسین حیدر کے والد، سید تصور حسین شاہ کے بھائی اور مرحوم سید گلزار حسین شیرازی کے بہنوئی تھے۔

متعلقہ عنوان :