بلوچستان کے غریب عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی حکومت کا وژن ہے،ملک ظاہر خان کاکڑ

بدھ 15 فروری 2017 22:21

کوئٹہ۔15فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غریب عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی حکومت کا وژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں عرفان کاکڑ، وہاب اٹل، شاکر محمد محمد حسنی اور امانت بازئی بھی موجود تھے۔ ماروی میمن نے کہا کہ غربت سروے کے دوران بہت سے حق داروں کی نشاندہی نہ ہونے سے کئی خاندان محروم رہے لیکن اس سال دوبارہ سروے کراکے حقداروں کو ان کا حق فراہم کریں گے۔ پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن محترمہ ماروی میمن کو بلوچستان کے مختلف اضلاع کے مستحقین کو دوبارہ سروے میں شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے کافی مایوسی پھیل رہی ہے لیکن اب دوبارہ ان مستحقین کو سروے کے ذریعے دوبارہ پروگرام میں شامل کرنے سے کافی تبدیلی آئے گی اور حقداروں کو ان کا حق ملنے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ذاتی کوششوں سے وفاق نے ہر جگہ بلوچستان کو کئی منصوبوں میں ترجیح دی ہے جو کہ وزیراعلیٰ کی بلوچستان کے عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :