ملتان،حکومت اورفارماایسوسی ایشن مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل نکالیں،سول سوسائٹی فورم

بدھ 15 فروری 2017 23:57

ملتان۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) سول سوسائٹی فورم ملتان کے عہدیداران ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ، شاہد محمود انصاری ، اورنگزیب خان بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمسٹ اور فارماسسٹ میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال سے قیمتی انسانی جانوں کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور قیمتی انسانی جانیں خطرات میں گھری ہوئی ہیں ایسی صورتحال میں حکومت اور فارما ایسوسی ایشن کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہئے ، دوسری طرف ہم میڈیکل سٹورز فارماسسٹ سے عوام کی جانب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے میڈیکل سٹوروں کو فی الفور کھولے تاکہ بلکتی و سسکتی انسانیت کو موت کے گڑھے میں جانے بے بچایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیکل سٹورز مالکان سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ر جسٹرڈ ادویات ، جعلی ادویات اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کا سلسلہ بند کریں ، میڈیکل سٹورز مالکان کو یہ کوئی حق نہیں کہ وہ مریضوں کی تشخیص اور ادویات دینے کا سلسلہ اپنی طرف سے جاری کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پڑھ اور کم تعلیم یافتہ میڈیکل سٹورز کے اسسٹنٹ لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں لہٰذا میڈیسن سے وابستہ تاجروں کو چاہئے کہ وہ انسانی زندگی کیلئے خطرات بننے والے عوامل کا فوری خاتمہ کریں۔