وزیرِاعلیٰ پنجاب کی دیپالپور میں شہید کانسٹیبل عرفان محمود کے گھر آمد،لواحقین کو امدادی چیک بھی دیا

بدھ 15 فروری 2017 23:57

وزیرِاعلیٰ پنجاب کی دیپالپور میں شہید کانسٹیبل عرفان محمود کے گھر ..
دیپالپور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وزیرِاعلیٰ پنجاب کی دیپالپور میں شہید کانسٹیبل عرفان محمود کے گھر آمد،لواحقین کو امدادی چیک بھی دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف سانحہ لاہورمیں شہید ہونیوالے تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے منڈی احمد آباد کے رہائشی کانسٹیبل عرفان محمود کے گھر آئے اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہید عرفان محمود سمیت ہماری پولیس کے بہادرجوانوںنے وطن کی مٹی پر اپنا خون قربان کیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی ملکی امن و امان کی خاطر اپنی جانیں دینے والوں کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے ا نشااللہ دہشتگردوں کوعبرتناک انجام سے دوچار کریں گے اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے اس موقع پر انہوں نے شہید کانسٹیبل کے بچے کو پیار کیا اور انہیں امدادی چیک بھی دیا علاوہ ازیں انہوں نے شہید کے خاندان کی ہرممکن دیکھ بھال اور باقاعدگی سے تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :