وزیراعلیٰ سندھ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک۔I میں مائنگ اور کول فائر پاور منصو بے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بدھ 15 فروری 2017 23:54

وزیراعلیٰ سندھ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک۔I میں مائنگ اور کول فائر پاور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک۔I میں مائنگ اور کول فائر پاور منصوبہ لگانے کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سندھ حکومت اوراینگرو مل کر بلاک ۔

(جاری ہے)

II میں مائنگ اور پلانٹ لگا رہے ہیں جس سے بین الاقوامی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ،وہ بدھ کو چائنا کول اینڈ انجینئرنگ کے چیئرمین وانگ چن ہو سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملا قات کررہے تھے، انہوںنے کہاکہ یہ کمپنی 7.8 ملین ٹن وئلہ نکالے گی اور660 میگا واٹ کے پاور پلانٹ لگائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں آج بہت خوش ہوں کہ تھر کول ملک میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے مرحلے میں تھر میں روڈ نیٹ ورک بنایا , پانی کا انتظام کیا، اب تھر ملک کا مستقبل اورتوانائی کا ضامن بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے بلیک گولڈ (کوئلی) سے ملک باالخصوص صوبہ سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :