پنجاب میں فرقہ واریت اور دہشت گردی زیادہ ہ ، حکومتی وزراء دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں،پرویز مشرف
کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی فوجی آپریشن کی ضرورت ہے، جماعت الدعوة اور حافظ سعید دہشت گرد نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
بدھ 15 فروری 2017 23:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان سے بھاگ کر افغانستان چلے گئے ہیں۔ ملا فضل اللہ اور برہمداغ بگٹی بھی افغانستان میں موجود ہین۔ دہشت گرد افغانستان سے آکر وہ پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔
پرویز مشرف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی مکمل ختم نہیں ہوئی پنجاب میں حکومتی وزراء دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں پنجاب فرقہ واریت کا گڑ ہے کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی فوجی آپریشن ہونا چاہیے۔ مولانا مسعود اظہر دہشت گردی میں ملوث ہیں وہ ملک کے اندر دہشت گردی کراتے ہیں انہوں نے مجھ پر بھی حملہ کیا انہیں گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور جماعت الدعوہ دہشت گرد نہیں انہیں فوری رہا کیا جائے۔ حافظ سعید طالبان اور القاعدہ کے مخالف ہیں ۔ اقوام متحدہ نے بھارت کے کہنے پر حافظ سعید اور جماعت الدعوہ پر پابندی لگائی بھارت عالمی طور پر پاکستان پر دبائو بڑھا رہا ہے اور پاکستان اپنا کیس صحیہ طرح نہیں لڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید ویلفیئر آرگنائزیشن چلا رہے ہین مین اور ان کے ساتھ نوجوانوں کام کررہے ہین اگر ہم ان پر دہشت گردی کا الزام لگائیں گے تو ممکن ہے وہ طالبان اور القاعدہ کے حامی ہوجائیں۔ سابق صدر نے کہا کہ میرے اب ب ھی فوج کے ساتھ اچھے تعلقاتہ یں۔ مجھ پر اب بھی کیس چل رہے ہیں ماضی میں فوج نے میری مدد کی اور امید ہے کہ اب بھی فوج میری مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2009 ء میں شاہ فیصل نے مجھے مراعات دیں جس سے میں نے دبئی اور لندن میں فلیٹ خریدے ‘ شریف برادران بھی عوام کو بتائیں کہ انہوں نے بیرون ملک جائیداد کیسے خریدی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مسلم لیگ کے دھڑوں اور مہاجروں کو ملا کر ایک نیا اتحاد قائم کرنا چاہتا ہوں جو پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا گٹھ جوڑ ختم کرے گا اگر ایسا نہیں ہوا تو مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ہی عوام پر مسلط رہیں گی۔ (عابد شاہ)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.