سمندی آمد ورفت کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن 2 ماہ میںفیری شروع کرے گی،قومی فلیٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے جلد نئے بڑے جہاز حاصل کئے جائیں گے،وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو

بدھ 15 فروری 2017 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سمندی آمد ورفت کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن 2 ماہ میںفیری شروع کرے گی جو ابتدا میں پورٹ قاسم تا کراچی پورٹ ٹرسٹ کراچی تا گوادر اور پسنی اور ماڑو ،گوادر چاہ بہار اور بعد ازاں اس سروس کو بڑھا کر مسقط اور سعودی عرب تک لے جایا جائے گا،قومی فلیٹ کی صلاحیت بڑھانے کے لئے جلد نئے بڑے جہاز حاصل کئے جائیں گے،اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے 2020 تک پی این ایس سی کو ہر قسم کی ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے،جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا،وہ بدھ کو پی این ایس سی بلڈنگ میں چئیرمین عارف الہیٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر برگیڈئیر (ر) راشد ودیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کو ترقی دینے کے لئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریفف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہر قسم کے ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے،اس وقت بنگلہ دیش میں7 فیصد اور بھارت میں10 فیصد ٹیکس لیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتھال میں شیپنگ صنعت ذبو حالی کا شکار ہے،اس کے باوجود پی این ایس سی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت 40 کڑور گیلن گندہ پانی سمندر میں جارہا ہے ،جس سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے ابطہ قائم ہے،تاہم اس اہم مسئلے کاحل نکالا جاسکے،ایک مزید سوال پر انہوں نے کہا کہ نیٹو کنٹینرز کی گمشدگی کے حوالے سے سابق وزیر بابر غوری کے بارے میں کسی تحقیقات کا مجھے علم نہیں ہے،تحقیقات کرنا ایف آئی اے ودیگر ایجنسیوں کا کام ہے ،وزارت پورٹ اینڈ شیپنگ کوئی تحقیقاتی ادارہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)کو طویل مدتی AA ریٹنگ دی ہے جو کہ سال2016 کی پی این ایس سی کی AA ریٹنگ میں اضافے کا باعث بنے گی،پی این ایس سی کو رواں برس قلیل مدتی ریٹنگ A1+ تقویض کی گئی تھی ،جبکہ سال2016 میں بھی پی این ایس سی کی قلیل مدتی ریٹنگ A1+ ہی تھی پاکرا کی جانب سے پی این ایس سی کی آؤ لک کو بھی مستحکم قرار دیا گیا ہے،پی این ایس سی کو سال 2017 کے لئے اب گریڈ کی ایڈوائس جاری کی گئی ہے،جبکہ گزشتہ برس کمپنی کے لئے مینٹین کی ایڈوائس جاری کی گئی تھی،پاکراکی جانب سے پی این ایس سی کے لئے مستحکم ریٹنگ کا اجرا نیشنل فلیگ کیرئیر کمپنی کی عمدہ اور شاندار کاکردگی پر اعتماد کا ثبوت ہے ،پی این ایس سی نے حالیہ برسوں میں اپنے بزنس پروفائل میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور پی این ایس سی انتظامیہ نے فلیٹ کے بہترین استعمال ،عمدہ پرائسنگ حکمت عملی اور کاسٹ منیجمنٹ اقدامات کے زریعے کارپوریشن کو ترقی ودوام بخشا ہے،میر خاصل خان بزنجو نے کہا کہ سال 2017 کے آگاز ہی میں پی این ایس سی کی جانب سے AA ریٹنگ کا حصول خوش آئند ہے،اس پبلک سیکٹر کمپنی نے انقلابی اقدامات کے زریعے حالیہ چن برسوں میں جو کامیابی حصل کی ہے وہ یقینی طور پر مثال ہے ،پی این ایس سی کے چئیرمین عارف الہی نے کہا کہ پاکرا کی جانب سے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ AA ریٹنگ نیشنل کیر ئیر کمپنی کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ،اس ریٹنگ کے حصول میں ٹیم ورک ،بہترین انتظامیہ پریکٹسز اور انتہائی چیلنجنگ ماحول میں عالمی تناظر کو مد نظر رکھنے ہوئے دررسے فیصلوں کا بڑا عمل ودخل ہے ،اس موقع پر پی این ایس سی کے تمام اسٹاف کو مبارک باد دیتا ہوں ،پاکرا کی جانب سے تقویض کی گئی ریٹنگ کا انحصار کمپنی کے کیس فلوز اور کاروباری توسیع پر ہے ،ہمیں امید ہے کہ نئے جہادوں کی آمد سے کمپنی کے کیس فلوز میں اضافہ دیکھا جاسکے گا اور ہمیں اپنی بیلنس شیٹ کو مستحکم رکھنے میں کسی قسم کی وقت نہیں ہوگی،چئیرمین پی این ایس سی نے مزید کہا کہ سی پیک میں شامل ہونے کے لئے جلد گوادر میں پی این ایس سی کا دفتر قائم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :