امیرمقام کی پشاورمیںججزکی گاڑی پرخودکش دھماکے کی مذمت

بدھ 15 فروری 2017 23:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے فیز5حیات آبادپشاورمیںججزکی گاڑی پرخودکش دھماکے کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کیلئے آخری دہشت کے خاتمے تک شرپسندوںکیخلاف جنگ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی بدولت دہشت گردوںکاقلع قمع کردیاگیاہے تاہم مٹھی بھر دہشت گرد نہتے اورمعصوم شہریوںپرحملے کررہے ہیں،ججزاورکلاء برادری کامعاشرے میںکلیدی کردارہے تاہم دہشت ایسے مذموم عزائم سے پاک فوج کے ارادے اورعوام کے حوصلے متزلزل نہیںکرسکتے۔

انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں اس دکھ اورغم میںبرابرکے شریک ہیں۔انجینئرامیرمقام نے شہداء کے بلنددرجات ،جج آصف جدون سمیت دیگرزخمیوںکی جلدصحت یابی اورلواحقین کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کیلئے اللہ کے حضور دعاکی۔

متعلقہ عنوان :