سپیکرقومی اسمبلی کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق اہم اجلاس کل ہوگا

بدھ 15 فروری 2017 23:45

سپیکرقومی اسمبلی  کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق اہم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صاق کی سربراہی میں فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق اہم اجلاس کل (جمعرات کو )پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق کریں گے، جبکہ پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ض) پاکستان عوامی تحریک، اے این پی کے علاوہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں فوجی عدالتوں میں توسیع، نیشنل ایکشن پلان، مدارس میں اصلاحات سمیت اہم امور زیر غور آئینگے گے۔(وقار)

متعلقہ عنوان :