سابق حکومت میں 2006سے 2009تک صدر اور وزیر اعظم کی غیر ملکی دوروں پر شاہ خرچیاں سامنے آگئی ہیں

صدر اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کے دوران 1لاکھ 1400 ڈالر اور 3ہزار پائونڈ ٹپ کی مد میں بانٹے گئے

بدھ 15 فروری 2017 23:45

سابق حکومت میں 2006سے 2009تک صدر اور وزیر اعظم کی غیر ملکی دوروں پر شاہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) سابق حکومت میں 2006 سے 2009 تک صدر اور وزیر اعظم کی غیر ملکی دوروں پر شاہ خرچیاں سامنے آگئی ہیں، صدر اور وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کے دوران 1لاکھ 1400 ڈالر اور 3ہزار پائونڈ ٹپ کی مد میں بانٹے گئے۔سابق صدر کے دورمیں 2006 سے 2009 تک انقرہ کے چار روزہ دورے کے موقع پر 7ہزار ڈالر ٹپ دی گئی۔ باقی درجنوں دوروں پر کتنی ٹپ کسے دی کوئی ریکارڈ نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

آڈٹ حکام کے مطابق 2006-09 کے دوران صدر مملکت اور وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں میں ٹپ کی مد میں بڑی رقم خرچ کردی گئی اور اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔رکن پبلک اکائونٹس کمیٹی عارف علوی کے مطابق 7ہزار ڈالرز میں تو سرکاری وفد پورا ہفتہ ہوٹل میں قیام کر سکتا تھا۔ رقم کا حساب کتاب ہونا چاہیے، پتہ ہونا چاہیے کتنی رقم خرچ کی گئی۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وی وی آئی پی شخصیات بیرون ملک قیام کے موقع پر ٹپ دیتی ہیں۔ سرکاری خزانہ سے خصوصی طور پر رقم کا اجرا کیا جاتا ہے۔ صدر اور وزیراعظم ہوٹل کے عملے کو ٹپ دیتے ہیں جس کی کوئی رسید نہیں ہوتی۔ ٹپ کی مد میں کتنی رقم خرچ ہوئی اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :