آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،وزیراعلی سندھ

بدھ 15 فروری 2017 23:43

آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو متعلقہ افسر کے خلاف سخت کاروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اگر آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو وہ متعلقہ افسر کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ دنیا دیکھے گی۔بدھ کووزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی صدرات میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ سرکلر ریلوے کے روٹ پر 762 کچے مکانات ہیں، 25 سے 125 مربع گز کے 3850 سے زائد پکے گھر اور اور 125 مربع گز سے زائد کی 36 کمرشل عمارتیں قائم ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تجاوزات قائم کی جارہی ہوتی ہیں اس وقت کیا ضلعی انتظامیہ اورپولیس سورہی ہوتی ہے، پہلے ضلعی انتظامیہ اورپولیس تجاوزات قائم ہونے دیتی ہیں اور جب تجاوزات ہٹائی جاتی ہیں توحکومت بدنام ہوتی ہے اوراگر آئندہ شہر میں تجاوزات قائم ہوئیں تو میں متعلقہ افسر کے خلاف ایسی کارروائی کروں گا کہ دنیا دیکھے گی۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنا کردار ادا کریں اور یہ مذاق اب ختم ہونا چاہیئے، ہم تجاوزات ہٹانے میں شہری حکومت کی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :