عبدالولی خان یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے امتحان کیلئے داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع

بدھ 15 فروری 2017 23:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان بی اے ,بی ایس سی سالانہ امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 3 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ,بی ایس سی سالانہ امتحان 2017کے لئے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 03 مارچ،ڈبل فیس کے ساتھ10مارچ جبکہ سہ گنا فیس کے ساتھ 17مارچ مقرر کی گئی ہے۔تمام خواہشمند امیدواران مقررہ تاریخ تک داخلہ فارم شعبہ امتحانات گارڈن کیمپس میں جمع کرائیں۔

متعلقہ عنوان :