بلاول بھٹوزرداری جلدخیبرپختونخواکادورہ کرینگے،انجینئرہمایوں
بدھ 15 فروری 2017 23:36
(جاری ہے)
وہ اکبر پورہ میں حلقہ پی کے بارہ کے ورکرز کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔
کنونشن کی صدارت سید افتخار علی شاہ نے کی۔جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ ن سے فضل الرحمن ، قاسم ظفر، اے این پی سے شوکت خان، شہزادخان، شیزاز خان، محمد عرفان، کے خاندانوں نے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ہمایون خان نے ان کو پی پی پی کی ٹوپیاں پہنا کر ان کاخیر مقد م کیا۔ کنونشن سے افتاب خٹک، سید افتخار علی شاہ، سابق ایم این اے انجینئر طارق خٹک، لیاقت شباب، اعظم افریدی ، ذوالفقار افغانی، خواجہ یاور نصیر، سابق صوبائی افتخار جھگڑا، سابق سینر صوبائی وزیر رحیم داد خان نے خطاب کیا۔ ہمایون خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلند و بام دعووں پر یقین نہیں رکھتی۔ پی پی پی کے چیرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی سالمیت بقا اور جمہوریت کی بالا دستی کے لیے پوری خاندان کی قربانی دی شہید ذوالفقار علی بھٹونے پوری اسلامی دیناکو اکٹھا کیا۔اور امریکہ کوگھنٹے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کرہر قسم کے خطرات سے محفوظ کردیا اور پوری عالم اسلام کی قیادت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹونے امر کے سامنے جھکنے کی بجائے تختہ دار کو چوما مگر اصولوں کی سودا بازی نہیں کی ۔ہمایون خان نے کہا کہ پی پی پی نے غریب عوام کوقومی شناخت پاسپورٹ روزگارووٹ کاحق دیا۔ پی پی پی ہی جمہوریت کی ضمانت ہے۔ امریت کی پیداوار جمہوریت کی کیا خدمت کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے اچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس صوبے میں تو کیا ضلع نوشہرہ میں کیا تبدیلی نظر ارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حیدر ہوتی نے مردان میں تبدیلی ضرور لائی ہے مگر نوشہر ہ کے بدقسمت عوام اب بھی نوشہر ہ کے وزیراعلی ہونے کے باوجود ترقی کے لیے ترس رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس اور پٹوارکلچر میں کیا تبدیلی ائی ہے۔ رشوت اب بھی عروج پر ہے۔ سیاسی مداخلت کی جارہی ہے صرف طریقہ کار بدل چکاہے اور غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد وطن واپس ارہے ہیں۔ اور سب سے پہلے خیبرپختونخوا کے ضلع اور ڈویژنل تنظمیوں کے انٹریوز مکمل کرکے تنظیموں کااعلان کریں گے اور پشاور کادورہ کریں گے۔ اور یہ ایک تاریخی دورہ ہوگا اور ایک بہت جلوس کی شکل میں ان کواٹک سے پشاور لائیں گے۔ جس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا1988 کو دورکیا تھا اسکا ریکارڈ توڑیں گے انھوں نے کارکنوں اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کسی کے بھکاوئے میں نہ ائیں کیونکہ آنے والا دور پی پی پی کا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.