ْگورنرخیبرپختونخوا کا کرم ایجنسی میں تاجر پر پولیٹیکل محرر اورخاصہ داروں کے تشدد کا نوٹس

بدھ 15 فروری 2017 23:34

ْگورنرخیبرپختونخوا کا کرم ایجنسی میں تاجر پر پولیٹیکل محرر اورخاصہ ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفر جھگڑا نے کرم ایجنسی میں تاجرعلمدارحسین پر پولیٹیکل محرر اورخاصہ داروں کے تشدد کا نوٹس لیاہے اور محرر اور متعلقہ لیوی اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرم ایجنسی کے پولیٹیکل حکام کو واقعے کی فوری انکوائری کرنے اور تحقیقاتی رپورٹ تین دن کے اندرپیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنرنے کہاکہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔